Masarrat
Masarrat Urdu

تجارتی معاہدہ ہند اور امریکہ دونوں کے مفاد میں ہے: امریکی سفیر سیرجیو گور

Thumb

نئی دہلی، 20 اپریل (مسرت ڈاٹ کام) ہندوستاتان میں امریکہ کے سفیر سیرجیو گور نے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان ہونے والا تجارتی معاہدہ باہمی مفادات کے تحفظ کے لیے ناگزیر ہے۔ ان کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ہندوستانی حکام کا ایک اعلیٰ سطحی وفد عبوری تجارتی معاہدے کو حتمی شکل دینے کے لیے امریکہ روانہ ہو رہا ہے۔سفیر سیرجیو گور نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'ایکس' (ٹویٹر) پر اپنے ایک پیغام میں لکھا۔

ہندوستانی تجارتی وفد اس ہفتے امریکہ کا دورہ کرے گا۔ یہ ہمارے دوطرفہ تجارتی معاہدے کو حتمی شکل دینے کی سمت میں ایک اہم قدم ہے۔ اس معاہدے سے دونوں ممالک کو فائدہ پہنچے گا۔"رواں سال فروری کے پہلے ہفتے میں دونوں ممالک نے ایک عبوری تجارتی معاہدے کا اعلان کیا تھا، جس کے خدوخال طے پا چکے ہیں لیکن اسے باقاعدہ حتمی شکل دینا ابھی باقی ہے۔

چیف ٹریڈ نیگوشئیٹر کی قیادت میں بھارتی حکام کا وفد پیر سے امریکہ کا دورہ کر رہا ہے، جہاں دونوں جانب کے مذاکرات کار آمنے سامنے بیٹھ کر حل طلب مسائل پر گفتگو کریں گے۔ یہ مذاکرات تقریباً تین ماہ کے وقفے کے بعد دوبارہ شروع ہو رہے ہیں۔ فروری میں بھارتی وفد کے دورہ واشنگٹن کی تیاریاں مکمل تھیں، لیکن 20 فروری کو امریکی سپریم کورٹ نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ہنگامی اختیارات کے تحت درآمدی محصولات کے فیصلے کو مسترد کر دیا تھا، جس کے باعث یہ دورہ ملتوی کرنا پڑا تھا۔واضح رہے کہ امریکہ نے اگست 2025 میں ہندوستان کے خلاف دو مراحل میں مجموعی طور پر 50 فیصد درآمدی ڈیوٹی عائد کر دی تھی۔

 

Ads