گجرات ٹائٹنز نے ٹاس جیت کر پہلے بالنگ کا فیصلہ کیا جو ابتدا میں درست ثابت ہوا۔ لکھنؤ کی پہلی وکٹ محض 14 کے مجموعی اسکور پر گری جب مچل مارش (11 رنز) کو کگیسو ربادا نے پویلین بھیج دیا۔ کپتان رشبھ پنت نے جارحانہ آغاز کیا لیکن وہ بھی 18 رنز بنا کر محمد سراج کا شکار بن گئے۔
ایڈن مارکرم نے ٹیم کو سنبھالنے کی کوشش کی اور 15 گیندوں پر 30 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی، جس میں 5 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔ تاہم، پرسدھ کرشنا کی عمدہ بالنگ نے لکھنؤ کے بلے بازوں کو کھل کر کھیلنے کا موقع نہ دیا۔
نکولس پورن: 19 رنز،عبدالصمد نے 18 رنز،مکول چودھری نے 18 رنزاورجارج لنڈے نے 16 رنز بنائے۔
آخری لمحات میں محمد شامی نے 5 گیندوں پر 12 رنز بنا کر ٹیم کو ایک چیلنجنگ اسکور تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔
گجرات کی جانب سے فاسٹ بالر پرسدھ کرشنا سب سے کامیاب باؤلر رہے، جنہوں نے محض 28 رنز دے کر 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ اشوک شرما نے دو وکٹیں حاصل کیں، جبکہ محمد سراج اور کگیسو ربادا کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔
