Masarrat
Masarrat Urdu

آئی پی ایل 2026: لکھنؤ سپر جائنٹس نے گجرات ٹائٹنز کو جیت کے لیے 165 رنز کا ہدف دیا

Thumb

لکھنؤ،12 اپریل (مسرت ڈاٹ کام)ایڈن مارکرم، رشبھ پنت اور نکولس پورن کی ذمہ دارانہ بیٹنگ کی بدولت لکھنؤ سپر جائنٹس نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2026 کے 19 ویں میچ میں گجرات ٹائٹنز کے خلاف مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 164 رنز بنائے۔

گجرات ٹائٹنز نے ٹاس جیت کر پہلے بالنگ کا فیصلہ کیا جو ابتدا میں درست ثابت ہوا۔ لکھنؤ کی پہلی وکٹ محض 14 کے مجموعی اسکور پر گری جب مچل مارش (11 رنز) کو کگیسو ربادا نے پویلین بھیج دیا۔ کپتان رشبھ پنت نے جارحانہ آغاز کیا لیکن وہ بھی 18 رنز بنا کر محمد سراج کا شکار بن گئے۔

ایڈن مارکرم نے ٹیم کو سنبھالنے کی کوشش کی اور 15 گیندوں پر 30 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی، جس میں 5 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔ تاہم، پرسدھ کرشنا کی عمدہ بالنگ نے لکھنؤ کے بلے بازوں کو کھل کر کھیلنے کا موقع نہ دیا۔

نکولس پورن: 19 رنز،عبدالصمد نے 18 رنز،مکول چودھری نے 18 رنزاورجارج لنڈے نے 16 رنز بنائے۔

آخری لمحات میں محمد شامی نے 5 گیندوں پر 12 رنز بنا کر ٹیم کو ایک چیلنجنگ اسکور تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔

گجرات کی جانب سے فاسٹ بالر پرسدھ کرشنا سب سے کامیاب باؤلر رہے، جنہوں نے محض 28 رنز دے کر 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ اشوک شرما نے دو وکٹیں حاصل کیں، جبکہ محمد سراج اور کگیسو ربادا کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔

 

Ads