Masarrat
Masarrat Urdu

میکرون کا پزشکیان سے رابطہ، اسلام آباد مذاکرات کے موقع سے فائدہ اٹھانے پر زور

  • 12 Apr 2026
  • مسرت ڈیسک
  • دنیا
Thumb

پیرس، 11 اپریل (مسرت ڈاٹ کام) فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ٹیلیفونک گفتگو میں اسلام آباد میں جاری مذاکرات کو ایک اہم موقع قرار دیتے ہوئے اس سے فائدہ اٹھانے پر زور دیا ہے۔

فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون نے بتایا کہ انہوں نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے فون پر بات چیت کی، جس میں انہوں نے کہا کہ اسلام آباد مذاکرات کے ذریعے کشیدگی کم کرنے اور جنگ سے پیچھے ہٹنے کا جو موقع میسر آ رہا ہے، اسے ضائع نہیں کرنا چاہیے۔

انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ ایران کو چاہیے کہ آبنائے ہرمز میں جہازوں کی نقل و حرکت کی آزادی اور ان کی حفاظت کو یقینی بنائے۔

میکرون نے مزید کہا کہ فرانس اس سلسلے میں تعاون کے لیے تیار ہے تاکہ آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت کو محفوظ بنایا جا سکے اور خطے میں استحکام برقرار رکھا جا سکے۔

 

 

Ads