فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون نے بتایا کہ انہوں نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے فون پر بات چیت کی، جس میں انہوں نے کہا کہ اسلام آباد مذاکرات کے ذریعے کشیدگی کم کرنے اور جنگ سے پیچھے ہٹنے کا جو موقع میسر آ رہا ہے، اسے ضائع نہیں کرنا چاہیے۔
انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ ایران کو چاہیے کہ آبنائے ہرمز میں جہازوں کی نقل و حرکت کی آزادی اور ان کی حفاظت کو یقینی بنائے۔
میکرون نے مزید کہا کہ فرانس اس سلسلے میں تعاون کے لیے تیار ہے تاکہ آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت کو محفوظ بنایا جا سکے اور خطے میں استحکام برقرار رکھا جا سکے۔
