Masarrat
Masarrat Urdu

لبنان جنگ بندی معاہدےکا حصہ، کسی صورت الگ نہیں ہوگا: ایران کا مذاکرات سے قبل امریکاکو واضح پیغام

  • 10 Apr 2026
  • مسرت ڈیسک
  • دنیا
Thumb

تہران، 10 اپریل (مسرت ڈاٹ کام) ایران نے امریکہ کو واضح پیغام دیاکہ لبنان جنگ بندی معاہدے کا حصہ ہے اور وہ کسی صورت معاہدے سے الگ نہیں ہوگا۔

اسپیکر ایرانی پارلیمنٹ باقر قالیباف نے نام لیے بغیر امریکہ کو خبردار کیاکہ وقت تیزی سے ختم ہورہا ہے، انہوں نے ساتھ ہی واضح کیاکہ ایران کا اتحادی لبنان سمیت تمام مزاحمتی محاذ جنگ بندی کا کبھی علیحدہ نہ ہونے والا حصہ ہے اور یہی 10 نکاتی تجویز کا پہلا نکتہ ہے۔

ڈاکٹر باقر قالیباف نےکہا کہ پاکستان کے وزیراعظم شہبازشریف لبنان کے مسئلہ پر عوامی سطح پر اور واضح طور پر زور دے چکے ہیں، اس معاملے سے انکار یا پیچھے ہٹنےکی کوئی جگہ ہی نہیں۔ ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نےکہاکہ جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کی بھاری قیمت ہوگی اور سخت ردعمل آئے گا۔انہوں نے کہا کہ آگ کو فوری طور بجھایا جائے۔

یاد رہے کہ امریکہ اور اسرائیل نے کہا ہے کہ لبنان ایران جنگ بندی معاہدے کا حصہ نہیں ہے اور وہ ایران کی پہلی 10 نکاتی تجویز کو بھی مسترد کرچکے ہیں اور نئی 10 نکاتی تجاویز پر ایران اور پاکستان سے بات چیت ہورہی ہے تاہم امریکا نے نئی تجاویز کی وضاحت نہیں کی۔

 

Ads