وہ یہاں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے واضح طور پر کہا کہ ان کی انتظامیہ اس رازدارکی تلاش کر رہی ہے جس نے اس حساس معلومات کو میڈیا کو لیک کیں۔ صدر نے اس عمل کو "قومی سلامتی" کے لیے ایک بڑا خطرہ قرار دیا اور خبر لیک کرنے والے کو ایک "بیمار فرد" قرار دیا۔
مسٹر ٹرمپ نے نہ صرف ان رازداروں، بلکہ اس خبر کو شائع کرنے والے صحافی اور میڈیا کمپنی کو بھی براہ راست جیل بھیجنے کی دھمکی دی۔ انہوں نے کہا کہ اگر متعلقہ صحافی اپنے اس مخبر کا نام ظاہر کرنے سے انکار کرتا ہے، تو اسے سلاخوں کے پیچھے جانا ہوگا۔
