وزارتِ بجلی نے گزشتہ سال دسمبر میں ایک نوٹیفکیشن جاری کیا تھا، جس کے تحت اس سال یکم جولائی سے انڈکشن چولہوں کے لیے اسٹار ریٹنگ کا نظام لازمی قرار دیا گیا تھا۔ پیر کے روز جاری کردہ نئی نوٹیفکیشن میں اس تاریخ کو بڑھا کر کے یکم جنوری 2027 کر دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ بیورو آف انرجی ایفیشینسی (بی ای ای) کے مشورے سے اسٹار ریٹنگ کی اس لازمی شرط کو ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور حکومت اس بات سے مطمئن ہے کہ اسے چھ ماہ کے لیے آگے بڑھایا جا سکتا ہے۔
قابلِ ذکر ہے کہ رسوئی گیس (ایل پی جی) کی گھریلو سپلائی کو کنٹرول کرنے کے لیے شہری علاقوں میں 14.2 کلوگرام کے سلنڈر کی بکنگ اب کم از کم 25 دن اور دیہی علاقوں میں 45 دن کے وقفے پر کرنے کی اجازت ہے۔ پہلے یہ وقفہ 21 دن کا تھا۔ اس کے ساتھ ہی کمرشل استعمال کے لئے ایل پی جی سلنڈر کی سپلائی کو بھی محدود کر دیا گیا ہے۔
مشرقِ وسطیٰ کے بحران کی وجہ سے سپلائی میں پیدا ہونے والی رکاوٹوں کے دوران انڈکشن چولہوں کی مانگ میں نمایا اضافہ دیکھا گیا ہے، کیونکہ یہ ایل پی جی کا ماحول دوست متبادل ثابت ہو رہے ہیں۔
ماہرین کا ماننا ہے کہ اسٹار ریٹنگ کی لازمی شرط کو چھ ماہ کے لیے ملتوی کرنے سے بازار میں انڈکشن چولہوں کی مسلسل فراہمی کو برقرار رکھنے میں مدد ملے گی، جو مینوفیکچرنگ کمپنیوں کے لیے ایک بڑی راحت ہے۔
