اس نئے جہاز کی لمبائی 365 میٹر اور چوڑائی 65 میٹر ہوگی جبکہ اس میں 20 ڈیکس موجود ہوں گی۔ایک وقت میں اس میں عملے کے 2350 جبکہ 7600 مہمان سفر کرسکیں گے۔دی ہیرو آف دی سیز اس کمپنی کے آئیکون کلاس بحری جہازوں کا حصہ ہے جن میں بہت بڑے کروز جہاز جیسے آئیکون آف دی سیز، لیجنڈ اور اسٹار آف دی سیز شامل ہیں۔یہ تمام بحری جہاز پرتعیش سہولیات سے لیس ہیں۔اس نئے جہاز کا واٹر پارک دیگر تمام جہازوں سے بڑا ہوگا اور کمپنی کے مطابق یہ سمندر کی سطح سے 154 فٹ بلندی پر موجود ہوگا۔اس کا فیملی ٹری ہاؤس ہی 3 ڈیکس پر پھیلا ہوا ہوگا جس میں 12 افراد قیام کرسکتےہیں جبکہ ایک روف ٹاپ ٹیرس بھی ہوگا۔
