فاکس ویگن انڈیا کے برانڈ ڈائریکٹر نِتِن کوہلی نے کہاکہ*"نئی ٹائگن اس ایس یو وی میں پہلے کی تمام خوبیوں کا ایک مضبوط ارتقاء ہے، جس نے اسے پُرجوش صارفین کے درمیان مقبول بنایا ہے۔"*
انہوں نے مزید کہا کہ اپنی شاندار ڈیزائن اور بہترین تکنیکی صلاحیت کے ساتھ نئی ٹائگن کار کا سفر کا تجربہ ایک نئے درجے پر لے جائے گا۔
کمپنی کی ایک پریس ریلیز کے مطابق نئی ٹائگن کا ڈیزائن مضبوط اور مقصدی کردار کے ساتھ آ رہا ہے، جو اس کی ایک منفرد شناخت کو ظاہر کرتا ہے۔ اس کی ساخت مکمل طور پر ایس یو وی ڈبلیو جیسی ہے: طاقتور، متوازن اور کارکردگی کے لیے تیار۔
کمپنی نے کہا ہے کہ ہندوستان کے صارفین کے تئیں فاکس ویگن کی وابستگی کے مطابق، نئی ٹائگن کو اس سال برانڈ کی دوسری ایس یو وی کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے۔
