Masarrat
Masarrat Urdu

ایران پر آئندہ ہفتوں میں شدید حملوں ہوں گے، ایران کو ''پتھر کے دور" میں پہنچانے کی ٹرمپ کی دھمکی

  • 02 Apr 2026
  • مسرت ڈیسک
  • دنیا
Thumb

واشنگٹن، 2 اپریل (مسرت ڈاٹ کام) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بدھ کے روز کہا کہ امریکہ آئندہ دو سے تین ہفتوں کے دوران ایران پر اپنے حملوں کو مزید تیز لائے گا۔ بدھ کے روز ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکہ آئندہ دو سے تین ہفتوں میں ایران پر حملوں کی شدت تیز کردے گا انہوں نے ایران کو "پتھر کے دور" میں لانے کی دھمکی بھی دی ہے ۔

عوام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا:"میں آج رات یہ کہہ سکتا ہوں کہ ہم بہت جلد، انتہائی جلد، امریکہ کے تمام فوجی مقاصد حاصل کرنے کی راہ پر ہیں۔ ہم انہیں بہت سخت نشانہ بنانے والے ہیں۔ اگلے دو سے تین ہفتوں میں ہم انہیں وہیں لے جائیں گے جہاں وہ تعلق رکھتے ہیں، یعنی پتھر کے دور میں۔"

ٹرمپ نے مزید کہا کہ امریکہ کو مشرقِ وسطیٰ کے تیل کی ضرورت نہیں ہے، لیکن وہ اپنے اتحادیوں کی مدد کے لیے اس خطے میں موجود ہے۔

انہوں نےمزید کہا کہ "اب ہم مشرق وسطی سے مکمل طور پر آزاد ہیں۔ اس کے باوجود ہم وہاں اپنے اتحادیوں کی مدد کے لیے موجود ہیں۔ ہمیں وہاں ہونے کی ضرورت نہیں، ہمیں ان کے تیل یا کسی چیز کی ضرورت نہیں، لیکن ہم اپنے اتحادیوں کی خاطر وہاں ہیں۔"

اپنے خطاب میں انہوں نے آبنائے ہرمز کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کو اس آبی گزرگاہ کی ضرورت نہیں ہے، اور دیگر ممالک کو چاہیے کہ وہ خود اس کی حفاظت کریں۔

انہوں نے کہا"امریکہ تقریباً کوئی تیل آبنائے ہرمز کے ذریعے درآمد نہیں کرتا اور آئندہ بھی نہیں کرے گا۔ ہمیں اس کی ضرورت نہیں ہے۔ دنیا کے وہ ممالک جو اس راستے سے تیل حاصل کرتے ہیں، انہیں خود اس گزرگاہ کی حفاظت کرنی چاہیے۔ انہیں اس کی قدر کرنی چاہیے اور اس کی ذمہ داری لینی چاہیے۔ ہم مدد کریں گے، لیکن قیادت انہیں خود کرنی ہوگی۔"

 

Ads