مسٹر کھڑگے نے ہفتہ کے روز سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا کہ کانگریس پارٹی کی طرف سے وہ انہیں نیپال کے وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
انہوں نے لکھا، "ہند-نیپال کے تعلقات بہت گہرے اور عوام سے عوام کے رابطے اور مشترکہ ثقافتی وراثت پر مبنی ہیں۔ مجھے یقین ہے کہ ہمارے مضبوط تعلقات اور شراکت داری آنے والے عرصے میں مزید مضبوط ہو گی، دونوں ملکوں کے لوگوں کے لیے امن، خوشحالی اور باہمی ترقی کو فروغ ملے گا۔"
