ممبئی، 24 مارچ (مسرت ڈاٹ کام) بیرون ملک سے آنے والے مثبت اشاروں کے درمیان، منگل کو گھریلو اسٹاک مارکیٹوں میں تیزی رہی اور بی ایس ای کا سینسیکس 1500 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ کھلا۔
سینسیکس کا آغاز پچھلے کاروباری دن کے مقابلے میں 1516.08 پوائنٹس بڑھ کر 74,212.47 پر کھلا۔ خبر لکھے جانے کے وقت یہ 830.14 پوائنٹس (1.4 فیصد) اضافے کے ساتھ 73,526.53 پر تھا۔
نیشنل اسٹاک ایکسچینج کا نفٹی 50 انڈیکس بھی 365.80 پوائنٹس کے اضافہ کے ساتھ 22,878.45 پر کھلا۔ تادم تحریریہ 269.90 پوائنٹس یعنی 1.02 فیصد کی مضبوطی کے ساتھ 22782.55 پر تھا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایرانی پاور پلانٹس پر حملوں کو پانچ دن کے لیے ملتوی کرنے کے اعلان سے امریکی اور یورپی بازار کل سبز نشان میں بند ہوئے۔ آج ہندوستانی اسٹاک مارکیٹوں پر اس کا اثر دیکھا گیا۔
گھریلو اسٹاک مارکیٹس میں چوطرفہ خریداری رہی۔ آٹو، بینکنگ، فنانس، میٹل، رئیلٹی، ہیلتھ کیئر اور کنزیومر ڈیریبل گروپس کے انڈیکس میں سب سے زیادہ اضافہ ہوا۔
سینسیکس کے اضافے میں ایچ ڈی ایف سی بینک، آئی سی آئی سی آئی بینک، ایل اینڈ ٹی، کوٹک مہندرا بینک، اسٹیٹ بینک آف انڈیا، ایٹرنل اور مہندرا اینڈ مہندرا کا اہم کردار رہا۔
