ایئر انڈیا ایکسپریس کی مسقط سے دہلی، کوچی، ممبئی اور کنور کے لیے پروازیں دستیاب ہوں گی، جبکہ ایئر انڈیا کی پرواز دہلی اور ممبئی سے جدہ کے لیے ہوگی۔ ایئر انڈیا ایکسپریس سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض سے بنگلورو اور منگلورو کے لیے ایک ایک اور کوزی کوڈ کے لیے دو پروازیں چلا رہی ہے۔ سعودی عرب کے شہر دمام سے بھی کوزی کوڈ کے لیے اس کی ایک پرواز ہوگی۔
گروپ کی تمام خصوصی پروازیں متحدہ عرب امارات سے ہوں گی۔ ایئر انڈیا دبئی سے دہلی کے لیے ایک پرواز کا آپریشن کر رہی ہے۔ ایئر انڈیا ایکسپریس کی ابوظہبی سے دہلی کے لیے دو اور بنگلورو، کوچی، کوزی کوڈ اور ممبئی کے لیے ایک ایک پرواز طے کی گئی ہے۔ راس الخیمہ سے اس کی پروازیں امرتسر، کوچی، کوزی کوڈ، ممبئی اور تروواننت پورم کے لیے ہوں گی۔ شارجہ سے وہ کنور اور ممبئی کے لیے پروازوں کا آپریشن کرے گی۔
