Masarrat
Masarrat Urdu

ایرانی گیس فیلڈ پر حملے کی متحدہ عرب امارات کی طرف سے مذمت

  • 19 Mar 2026
  • مسرت ڈیسک
  • دنیا
Thumb

دوبئی،19 مارچ (مسرت ڈاٹ کام) متحدہ عرب امارات نے بدھ کے روز ایرانی گیس تنصیبات پر کی جانے والی بمباری کی مذمت کی ہے اور اسے امریکہ، اسرائیل اور ایران کے درمیان کشیدگی میں خطرناک اضافہ قرار دیا ہے۔ ایران یہ گیس فیلڈ قطر کے ساتھ 'شیئر' کرتا ہے۔

متحدہ عرب امارات کی طرف سے جاری کیے گئے مذمتی بیان میں کہا گیا ہے ایرانی گیس تنصیبات پر یہ حملہ برادر ملک قطر کے گیس فیلڈ پر کیے گئے حملے کی توسیع ہے۔ جو کہ بجائے خود ایک خوفناک کشیدگی کا ذریعہ ہے۔

یہ بیان متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ نے جاری کرتے ہوئے کہا توانائی کے مراکز پر اس نوعیت کے حملے عالمی سطح پر توانائی سے متعلق امور کی سلامتی پر حملے ہیں۔ اس نوعیت کے حملوں کے ماحولیاتی اعتبار سے بھی بدترین اثرات ہوں گے۔ جس سے شہریوں کی صحت اور جانوں کو خطرہ ہوگا۔ نیز سمندروں میں سفر اور نقل و حمل بھی متاثر ہوگی۔

Ads