وزیر اعظم نے امن اور استحکام کے لیے ہندوستان کے عزم کا اعادہ کیا اور تنازعہ ختم کرنے لیے بات چیت اور سفارت کاری پر زور دیا۔ انہوں نے کشیدگی میں اضافے اور شہریوں کی جانوں کے ضیاع کے ساتھ ساتھ شہری بنیادی ڈھانچے کو پہنچنے والے نقصان پر گہری تشویش ظاہر کی۔
انہوں نے کہا کہ ہندوستانی شہریوں کی حفاظت اور سلامتی کے ساتھ ہی سامان اور توانائی کی بلا روک ٹوک ترسیل ہندوستان کی اولین ترجیحات ہیں۔
