امریکی سنٹرل کمانڈ کی جانب سے جاری تازہ اعداد و شمار کے مطابق اس کارروائی کے دوران ایران کے اندر ہزاروں ٹھکانوں پر حملے کیے گئے۔ اس مہم میں ایران کے تقریباً 60 بحری جہازوں اور 30 بارودی سرنگیں بچھانے والے جہازوں کو نقصان پہنچایا گیا یا انہیں تباہ کر دیا گیا۔
امریکی سنٹرل کمانڈ کے مطابق جن دیگر مقامات کو نشانہ بنایا گیا ان میں فوجی اڈے، اسلحہ بنانے والی فیکٹریاں، بیلسٹک میزائل کے مراکز، آبدوزیں اور فضائی دفاعی نظام شامل ہیں۔
امریکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق امریکی فوج کے تفتیش کاروں کا خیال ہے کہ امریکہ اور اسرائیل کے مشترکہ آپریشن کے آغاز میں ہونے والے فضائی حملوں کے دوران ایران میں ایک اسکول پر غلطی سے ہونے والے حملے کا ممکنہ طور پر ذمہ دار امریکی فوج ہی ہو سکتی ہے، تاہم ابھی تک اس بارے میں کوئی حتمی نتیجہ اخذ نہیں کیا گیا ہے۔
