Masarrat
Masarrat Urdu

ٹرمپ نے ایران کے نئے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کی تقرری کو پھر مسترد کردیا

  • 11 Mar 2026
  • مسرت ڈیسک
  • دنیا
Thumb

واشنگٹن، 11 مارچ (مسرت ڈاٹ کام) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے نئے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کی تقرری کو ایک بار پھر مسترد کردیا۔

تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے نئے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کی تقرری کو ایک بار پھر مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرا نہیں خیال کہ وہ امن سے رہ سکے گا، میں اس انتخاب سے خوش نہیں۔

فاکس نیوز کو دیے گئے ایک حالیہ انٹرویو میں صدر ٹرمپ نے خدشہ ظاہر کیا کہ نئی ایرانی قیادت کے ساتھ خطے میں امن قائم رہنا مشکل نظر آتا ہے۔

صدر ٹرمپ نے ایران کے خلاف امریکی فوجی کارروائی ‘آپریشن ایپک فیوری’ کا تذکرہ کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ پہلے ہی حملے میں ایران کے 50 فیصد میزائل ذخائر کو تباہ کر دیا گیا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ماضی میں کسی بھی امریکی صدر نے ایران پر براہِ راست حملے کی ہمت نہیں کی، لیکن انہوں نے یہ دلیرانہ قدم اٹھا کر اپنی طاقت کا مظاہرہ کیا۔

ایران کے ساتھ ممکنہ مذاکرات کے سوال پر صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ انہیں ایسی اطلاعات مل رہی ہیں کہ تہران بات چیت کے لیے بے تاب ہے، تاہم اب بات کرنا زیادہ ضروری نہیں رہا۔

انہوں نے واضح کیا کہ اگر مستقبل میں ایران کی جانب سے موزوں اور مناسب شرائط سامنے آئیں، تو ہی مذاکرات کی میز پر بیٹھنے کے بارے میں غور کیا جا سکتا ہے۔

 

Ads