Masarrat
Masarrat Urdu

ایرانی عوام ٹرمپ کی کھوکھلی دھمکیوں سے نہیں ڈرتے: علی لاریجانی

  • 10 Mar 2026
  • مسرت ڈیسک
  • دنیا
Thumb

تہران،۔ 10 مارچ (مسرت ڈاٹ کام) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے آبنائے ہُرمُز بند کرنے پر ایران کو 20 گنا زیادہ طاقت سے نشانہ بنانے کی دھمکی پر ایران نے ردعمل ظاہر کیا ہے۔

اس حوالے سے ایرانی قومی سلامتی کونسل کے سکریٹری علی لاریجانی نے کہا کہ عاشورہ سے محبت کرنے والے ایرانی عوام تمہاری کھوکھلی دھمکیوں سے نہیں ڈرتے۔

علی لاریجانی نے مزید کہا کہ تم سے زیادہ طاقت ور لوگ بھی ایرانی عوام کو مٹانے میں ناکام رہے، لہٰذا خبردار رہو کہیں ایسا نہ ہو مٹنے والے تم خود ہی بن جاؤ۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو دھمکی دی تھی کہ اگر اس نے مشرقِ وسطیٰ میں امریکی یا اسرائیلی اڈوں پر مزید حملے کیے یا آبنائے ہرمز میں تیل کی ترسیل روکنے کی کوشش کی تو امریکا اس اہم بحری راستے کا کنٹرول سنبھال سکتا ہے۔

 

Ads