Masarrat
Masarrat Urdu

ٹرمپ نے برطانیہ کا کہا شکریہ، اب ہمیں مدد کی ضرورت نہیں

  • 08 Mar 2026
  • مسرت ڈیسک
  • دنیا
Thumb

واشنگٹن، 8 مارچ (مسرت ڈاٹ کام) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے امریکہ، اسرائیل اور ایران کی جنگ میں دو طیارہ بردار بحری جہاز بھیجنے پر غور کرنے کے لیے برطانیہ کا شکریہ ادا کیا ہے اور کہا ہے کہ اب انہیں ان کی ضرورت نہیں ہے۔

ٹرمپ نے 'ٹروتھ سوشل' پر برطانیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ "برطانیہ، جو کبھی ہمارا سب سے بڑا ساتھی تھا، شاید سب سے بڑا، آخر کار مغربی ایشیا میں دو طیارہ بردار بحری جہاز بھیجنے کے بارے میں سنجیدگی سے سوچ رہا ہے۔ کوئی بات نہیں وزیراعظم کیر اسٹارمر، ہمیں اب ان کی ضرورت نہیں ہے، لیکن ہم یاد رکھیں گے۔ ہمیں ایسے لوگوں کی ضرورت نہیں ہے جو ہمارے جیتنے کے بعد جنگ میں شامل ہوں!"

واضح رہے کہ برطانیہ نے ایران پر حملہ کے لیے امریکہ کو برطانوی ہوائی اڈے استعمال کرنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا تھا۔ اس کے بعد ٹرمپ نے ایک اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ "وہ مددگار ثابت نہیں ہوئے۔ میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ میں ایسا دیکھوں گا۔ مجھے برطانیہ سے ایسی امید نہیں تھی۔"

 

Ads