Masarrat
Masarrat Urdu

ہتھیار نہیں ڈالیں گے کیونکہ ہم ایرانی ہیں، عراقچی کا وٹکاف کو جواب

  • 23 Feb 2026
  • مسرت ڈیسک
  • دنیا
Thumb

تہران، 23 فروری (مسرت ڈاٹ کام) ایرانی وزیر خارجہ نے امریکی مذاکرات کار کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم ایرانی ہتھیار نہیں ڈالنے والے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے صدر ٹرمپ کے خصوصی ایلچی اور امریکی مذاکرات کار اسٹیو واٹکاف کے بیان کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم ایرانی ہیں یہی وجہ ہے کہ ہم ہتھیار نہیں ڈالتے۔

تفصیلات کے مطابق، سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایرانی وزیر خارجہ نے ایک پوسٹ میں امریکی مذاکرات کار اسٹیو وٹکاف سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا ہے: راز جاننا چاہتے ہو کہ ہم ہتھیار کیوں نہیں ڈالتے؟ کیونکہ ہم ایرانی ہیں۔

اس سے پہلے وٹکاف نے فوکس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ صدر ٹرمپ کو تجسس ہے کہ امریکی بحری طاقت اور دباؤ کے باوجود ایرانی ہتھیار کیوں نہیں ڈال رہے؟

عالمی میڈیا خصوصا سوشل میڈیا پر وٹکاف کے اس بیان کے بعد بحث جاری ہے۔

مبصرین اور صارفین کے مطابق دونوں ملکوں کے درمیان جاری اس نفسیاتی جنگ میں صدر ٹرمپ بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئے ہیں۔

Ads