Masarrat
Masarrat Urdu

امریکی اقدامات پر گہری نظر ہے، ہر ممکن صورتحال کے لیے تیار ہیں، صدر پزشکیان

Thumb

تہران، 23  فروری (مسرت ڈاٹ کام) ایرانی صدر نے کہا ہے کہ حالیہ مذاکرات میں عملی تجاویز اور مثبت اشاروں کا تبادلہ ہوا، تاہم واشنگٹن کی سرگرمیاں بدستور زیرنظر ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران خطے میں امن اور استحکام کے لیے پرعزم ہے۔ امریکہ کے اقدامات کو قریب سے مانیٹر کیا جارہا ہے اور ہر ممکن صورتحال کے لیے ضروری تیاری مکمل ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ حالیہ مذاکرات کے دوران عملی تجاویز کا تبادلہ ہوا اور حوصلہ افزا اشارے بھی سامنے آئے۔ اس کے باوجود ایران امریکہ کی سرگرمیوں کو مسلسل زیر نظر رکھے ہوئے ہے اور کسی بھی ممکنہ منظرنامے سے نمٹنے کے لیے تمام تدابیر اختیار کرلی گئی ہیں۔

Ads