Masarrat
Masarrat Urdu

صدر ٹرمپ کا ایران پر محدود فوجی حملے پر غور

  • 20 Feb 2026
  • مسرت ڈیسک
  • دنیا
Thumb

واشنگٹن،20 فروری (مسرت ڈاٹ کام) امریکی اخبار وال اسٹریٹ جنرل نے کہا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران پر محدود فوجی حملے پر غور کر رہے ہیں۔ وال اسٹریٹ جنرل نے لکھا کہ ایران پر محدود فوجی حملے کا مقصد جوہری معاہدے پر مطالبات منوانا ہے۔ ایران پر محدود فوجی حملہ تہران پر دباؤ ڈالنے کے لیے پہلا قدم ہوگا۔

ابتدائی کارروائی کے بعد ایران نے معاہدہ نہ کیا تو مکمل پیمانے پر حملے ہو سکتے ہیں۔ ابتدائی حملے میں ایران میں چند فوجی یا سرکاری تنصیبات کو نشانہ بنایا جاسکتا ہے۔

امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایران نےجوہری افزودگی ختم نہ کی توامریکہ ایرانی تنصیبات کیخلاف وسیع مہم شروع کرے گا، امریکی حملوں میں تہران کی حکومت کا تختہ الٹنا بھی شامل ہو سکتا ہے۔

امریکی صدر ٹرمپ نے وال اسٹریٹ جنرل کی رپورٹ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں کہہ سکتا ہوں کہ اس بارے میں سوچ رہا ہوں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو 10 دن کا الٹی میٹم دے دیا اور کہا معاہدہ نہ کیا تو اس کو سنگین نتائج بھگتنے ہوں گے۔ ایئرفورس ون طیارہ میں میڈیا سے گفتگو میں امریکی صدر نے خبردار کیا ایران کو چاہیے کہ وہ دس یا پندرہ دن میں معاہدہ کرلے۔ ایران نے معاہدہ نہ کیا تو اس کو سنگین نتائج بھگتنے ہوں گے۔ خبردار کیا ہے کہ ایران کسی صورت ایٹمی ہتھیارنہیں رکھ سکتا، اگر سفارتی کوششیں ناکام رہیں تو “معاہدہ کسی نہ کسی طرح طے پائے گا اور ممکنہ عسکری کارروائی کی طرف اشارہ بھی دیا۔

 

Ads