نئی دہلی، 8 فروری (مسرت ڈاٹ کام) ہندوستان میں ایران کے سفیر نے کہا ہے کہ چابہار پورٹ دونوں ممالک کے لیے گیم چینجر ہے اور یہ افغانستان اور وسطی ایشیا تک رسائی میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔ یہ اطلاع سحر ٹی وی نے دی۔
ہندوستان کے ساتھ دوستی اور روایتی تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے چابہار پورٹ منصوبے کو علاقائی رابطوں کے لیے انتہائی اہم بتایا اور کہا کہ اس منصوبے کے حوالے سے ہندوستان اور دیگر ممالک کے ساتھ تعاون کو مزید بڑھایا جانا چاہیے۔ نئی دہلی میں ایران کے سفیر نے یہ بیان ایسے وقت میں دیا ہے جب چابہار بندرگاہ کے حوالے سے امریکی پابندی کی پالیسیوں میں حال میں تبدیلیاں سامنے آئی ہیں۔ اس طرح اس منصوبے کے مستقبل اور ہندوستان کی شراکت داری پر نئی بحث شروع ہو گئی ہے۔
ایران کے سفیر ڈاکٹر محمد فتح علی نے ہندوستان کے ساتھ ملک کے تاریخی اور تزویراتی تعلقات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ چابہار پورٹ دونوں ممالک کے لیے گیم چینجر ہے۔
چابہار انتہائی اہم منصوبہ ہے، یہ افغانستان اور وسطی ایشیا تک رسائی میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔ایرانی سفیر نے زور دے کر کہا کہ ایران کا خیال ہے کہ ہندوستان کے ساتھ تعلقات کو مزید وسعت دی جانی چاہیے۔۔ایرانی سفیر کے اس بیان کو امریکہ جیسے ممالک کے لیے سخت پیغام کے طور پر بھی دیکھا جارہا ہے۔ہندوستان میں ایران کے سفیر نے کہا ہے کہ ایران یقیناً امن کا حامی ہے لیکن اگر کسی نے اسے للکارنے کی کوشش کی تو اس کا انجام بھگتنے کے لیے تیار رہنا ہوگا۔
