ماسکو، 7 فروری (مسرت ڈاٹ کام) روس کے وزیر خارجہ نے ایک بار پھر ایران اور امریکہ کے درمیان ثالثی کے لیے ملک کی آمادگی کا اعلان کیا ہے۔
انہوں نے یہ بات زور دے کر کہی کہ ہم فریقین پر اپنی ثالثی مسلط کرنا نہیں چاہتے البتہ باہمی رابطوں کے ذریعے موجودہ صورتحال پر صلاح و مشورہ ضرور کرتے ہیں۔
ارنا کے مطابق، سرگئی لاوروف نے جمعرات کو رشیا ٹوڈے (RT) کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ "ایران ہمارا پارٹنر اور قریبی ہمسایہ ہے اور ہم صورتحال کیا رخ اختیار کر رہی ہے اس پر ہمیں تشویش ہے۔"
انہوں نے کہاکہ "یہ صورت حال نہ صرف ایران کے لیے بلکہ پورے مشرق وسطیٰ کے لیے تشویشناک ہے۔ صورتحال دھماکہ خیز ہے اور بہت سے بم پھٹنے کے کے لیے تیار ہیں۔"
روسی وزیر خارجہ نے کہا کہ "ایرانیوں، امریکیوں اور اسرائیلیوں کہنا چاہتے ہیں کہ ہم ایک بار پھر معاہدہ طے پانے کے بعد اس کے نفاذ کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہیں۔
