مسلسل تین سیزن فائنل کھیلنے والی ممبئی کی ٹیم باہر ہو چکی ہے۔ یو پی کا سفر بھی ہار کے ساتھ ختم ہوا ہے۔ دہلی نے ایلیمینیٹر میں جگہ بنا لی ہے اور ان کے پاس مسلسل چوتھی بار فائنل کھیلنے کا موقع ہے۔ 123 رنز کے ہدف کا تعاقب کرنے اتری دہلی کیپیٹلز کا آغاز اچھا نہیں رہا اور اس نے 11 رنز پر اپنی پہلی وکٹ لیزیل لی (10) کی شکل میں گنوا دی۔ اس کے بعد لورا ولفراٹ اور شیفالی ورما کی جوڑی نے 73 رنز جوڑے۔ 13ویں اوور میں دیپتی شرما نے لورا ولفر اٹکو آؤٹ کر کے اس شراکت کو توڑا۔ لورا نے 36 گیندوں میں سات چوکوں کی مدد سے 47 رنز بنائے۔ 15ویں اوور میں شیکھا پانڈے نے شیفالی ورما (29) کو آؤٹ کر کے پویلین بھیج دیا۔ دہلی کیپیٹلز نے 18.4 اوورز میں پانچ وکٹوں پر 126 رنز بنا کر پانچ وکٹوں سے مقابلہ جیت لیا۔ جمیما روڈریگز نے 18 گیندوں میں پانچ چوکے لگاتے ہوئے ناٹ آؤٹ 34 رنز کی اننگز کھیلی۔
یو پی واریئرز کے لیے دیپتی شرما کو دو وکٹیں ملیں۔ شیکھا پانڈے، ڈیانڈرا ڈوٹن اور صوفی ایکلسٹن نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔ اس سے قبل شیکھا پانڈے (ناٹ آؤٹ 23)، دیپتی شرما (24) اور سمرن شیخ (22) کی جارحانہ بلے بازی کی بدولت یو پی واریئرز نے دہلی کیپیٹلز کو جیت کے لیے 123 رنز کا ہدف دیا تھا۔ دہلی کیپیٹلز نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ بلے بازی کرنے اتری یو پی واریئرز کی شروعات اچھی نہیں رہی اور اس نے میچ کی پہلی ہی گیند پر کپتان میگ لیننگ (صفر) کی وکٹ گنوا دی۔ دہلی کی گیند بازی کے سامنے یو پی کی بلے باز کھل کر نہ کھیل سکیں اور مقررہ 20 اوورز میں آٹھ وکٹوں پر 122 رنز بنا پائیں۔ دہلی کے لیے میریزان کپ نے تین وکٹیں حاصل کیں۔
