Masarrat
Masarrat Urdu

اپسٹین کے بارے میں ٹرمپ کے ایک اور جھوٹ بے نقاب/ نئے دستاویزات میں 3000 بار ٹرمپ کا ذکر

  • 01 Feb 2026
  • مسرت ڈیسک
  • دنیا
Thumb

تہران، یکم فروری (مسرت ڈاٹ کام) جیفری اپسٹین کی جنسی بدعنوانی اور اسمگلنگ کے کیس میں نئے انکشافات سے ثابت ہو رہا ہے کہ امریکی صدر کا ان بدعنوانیوں میں کردار، ان کے دعووں کے برخلاف، بہت زیادہ رہ چکا ہے۔

جیفری اپسٹین کیس میں سامنے آنے والے دستاویزات سے ثابت ہوگیا ہے کہ ٹرمپ کا یہ دعوی جھوٹ تھا کہ انہوں نے سن 2004 کے بعد مذکورہ جنسی مجرم سے رابطہ منقطع کردیا تھا۔

ان دستاویزات میں ڈانلڈ ٹرمپ کا نام 3000 بار سے زیادہ لیا گیا ہے۔

امریکی وزارت قانون نے کانگریس کی جانب سے دی گئی ڈیڈلائن کے ایک مہینے بعد، ان نئے دستاویزات کو جاری کیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ جمعے کے روز 30 لاکھ سے زیادہ اس سلسلے کے شواہد جاری ہوئے ہیں جن میں 2000 ویڈیو اور 1 لاکھ 80 ہزار تصویریں بھی شامل ہیں۔

کہا جا رہا ہے کہ یہ جاری ہونے والے دستاویزات کا آخری مرحلہ ہوگا۔

مذکورہ دستاویزات کے مطابق ٹرمپ کے دعوے کے برخلاف اپسٹین سے ان کے تعلقات سن 2012 میں بھی جاری رہے چکے ہیں۔

امریکی صدر نے ردعمل ظاہر کرتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ اس اقدام کے نتیجے میں ان کے بقول وہ محترم شخصیات بھی متاثر ہوسکتی ہیں جن کا ایپسٹین سے کوئی تعلق نہیں تھا۔

Ads