Masarrat
Masarrat Urdu

جنرل تنگسیری کے قتل کی خبریں جھوٹی ہیں: آئی آر جی سی

Thumb

تہران،یکم فروری (مسرت ڈاٹ کام) اسلامی انقلابی گارڈ کور (آئی آر جی سی) کے شعبہ تعلقات عامہ نے بحریہ کے کمانڈر جنرل تنگسیری کے قتل کی خبروں کی سختی کے ساتھ تردید کی ہے۔

آئی آر جی سی کے شعبہ تعلقات عامہ کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ سیکورٹی اور فوجی معاملات میں اس طرح کی افواہیں پھیلانا ٹیرر الارم نامی اکاونٹ کا پرانا حربہ ہے۔

مذکورہ اسرائیلی اکاؤنٹ، جسے نفسیاتی جنگ میں موساد کا آپریشنل بازو سمجھا جاتا ہے، اس سے قبل جنرل قاانی کو قتل کرنے کا دعویٰ کر چکا تھا۔

حالیہ دنوں میں خطے میں جنگی جہازوں کی تعیناتی کے ذریعے ٹرمپ کی نفسیاتی کارروائیوں تناظر میں ٹیرر الارم نامی اکاؤنٹ کی افواہ سازی کو بخوبی سمجھا جاسکتا ہے۔

Ads