Masarrat
Masarrat Urdu

ہند-یورپی یونین معاہدہ ہندوستان کو ترقی یافتہ ملک بنانے کے وژن سے ہم آہنگ ہے: مودی

Thumb

نئی دہلی، 30 جنوری (مسرت ڈاٹ کام) وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ حال ہی میں دستخط کیا جانے والا ہند-یورپی یونین آزاد تجارتی معاہدہ ہندوستان کو ترقی یافتہ ملک بنانے کے وژن سے ہم آہنگ ہے۔ مسٹر نریندر مودی نے یہ اظہار خیال جمعہ کے روز ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں مرکزی وزیر پیوش گوئل کے ذریعہ لکھے گئے مضمون کو شیئر کرتے ہوئے کیا۔ مسٹر نریندر مودی نے مسٹر پیوش گوئل کی پوسٹ کے جواب میں لکھا، جس میں ہند-یورپی یونین معاہدے کے بارے میں ان کے اپنے مضمون کا بھی حوالہ دیا گیا تھا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ یہ معاہدہ ہندوستان کو ترقی یافتہ ملک بنانے کے وژن سے پوری طرح ہم آہنگ ہے۔ مسٹر نریندر مودی نے کہا کہ "انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ حکومت انقلابی معاہدے پر پہنچ گئی ہے جو منڈیوں کو وسیع کرنے والاہے، ملازمتیں پیدا کرنے والا ہے، اور ہندوستان کے بنیادی مفادات کا تحفظ کرنے والا ہے۔"

 

Ads