Masarrat
Masarrat Urdu

دسمبر تک مرکز کا مالیاتی خسارہ بجٹ تخمینے کے 55 فیصد پر

Thumb

نئی دہلی، 30 جنوری (مسرت ڈاٹ کام) مرکزی حکومت کا مالیاتی خسارہ رواں مالی سال کے پہلے نو مہینوں میں دسمبر 2025 تک بجٹ تخمینے کے 55 فیصد تک پہنچ گیا ہے۔

وزارتِ خزانہ نے جمعہ کو بتایا کہ اپریل تا دسمبر 2025 کی مدت کے دوران مرکزی حکومت کی کل آمدنی 25,25,156 کروڑ روپے رہی، جو بجٹ تخمینے کا 72.2 فیصد ہے۔ اسی مدت میں کل اخراجات 33,80,998 کروڑ روپے رہے، جو بجٹ تخمینے کے 66.7 فیصد کے برابر ہیں۔

اس طرح مالیاتی خسارہ 8,55,842 کروڑ روپے رہا، جو بجٹ تخمینے کا 54.55 فیصد بنتا ہے۔ حکومت نے مالی سال 2025-26 کے بجٹ میں 15,68,936 کروڑ روپے کے مالیاتی خسارے کا تخمینہ لگایا تھا۔

کل وصولیوں میں 19,39,254 کروڑ روپے ٹیکس آمدنی، 5,39,855 کروڑ روپے غیر ٹیکس آمدنی اور 46,047 کروڑ روپے غیر قرضہ جاتی سرمایہ جاتی وصولیاں شامل ہیں۔

اس مدت کے دوران مرکز نے ریاستی حکومتوں کو ٹیکس میں حصے کے منتقلی کے طور پر 10,38,164 کروڑ روپے ادا کیے، جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 1,37,014 کروڑ روپے زیادہ ہیں۔

کل اخراجات میں سے 25,93,063 کروڑ روپے محصولات کے مد میں اور 7,87,935 کروڑ روپے سرمایہ جاتی مد میں خرچ کیے گئے۔ مجموعی محصولات اخراجات میں 9,11,059 کروڑ روپے سود کی ادائیگی اور 3,17,490 کروڑ روپے بڑی سبسڈیوں پر خرچ ہوئے۔

 

Ads