Masarrat
Masarrat Urdu

فضائیہ نے فلائی پاسٹ کے دوران 'سندور فارمیشن' میں طاقت کا مظاہرہ کیا

Thumb

نئی دہلی، 26 جنوری (مسرت ڈاٹ کام) یومِ جمہوریہ کے موقع پر پیر کے روز فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے فلائی پاسٹ کے دوران 'سندور فارمیشن' میں پروازکے ساتھ اپنی قوت کا مظاہرہ کیا۔ فضائیہ نے فضائی نمائش کی اپنی شاندار روایت کو برقرار رکھتے ہوئے اور آپریشن سندور جیسی کارروائیوں میں دشمن پر گہرے اور ٹھیک نشانے پر حملے کی صلاحیت کا مؤثر مظاہرہ کیا۔ سندور فارمیشن میں سات طیارے شامل تھے، جن میں دو رافیل، دو سخوئی-30، دو مگ-29 اور ایک جیگوار طیارہ شامل تھا۔ فلائی پاسٹ میں کل 29 طیاروں نے حصہ لیا، جن میں 16 لڑاکا طیارے، 4 ہیلی کاپٹر اور 9 ٹرانسپورٹ طیارے شامل تھے۔ جس نے ہندوستانی فضائیہ کی وسیع آپریشنل رسائی، گوناگوں صلاحیت اور جدید ترین تکنیکی برتری کو ظاہر کیا، فلائی پاسٹ دو مختلف بلاکس میں منعقد ہوا۔ پہلے بلاک میں چار ایم آئی-17 ہیلی کاپٹروں نے 'دھوج' فارمیشن بنا کر اس کا آغاز کیا، جس کے دوران کرتویہ پتھ پر پھولوں کی پتیاں برسائی گئیں۔ اس کے بعد 'پرہار' فارمیشن میں تین جدید ہلکے ہیلی کاپٹروں (اے ایل ایچ) نے وِک فارمیشن کا مظاہرہ کیا۔ اس کے بعد لڑاکا ہیلی کاپٹروں نے ایسٹرن فارمیشن میں پرواز کی، جس میں ایک اپاچے اور ایک ہلکا لڑاکا ہیلی کاپٹر شامل تھا۔

بلاک-1 کی نمایاں خصوصیت 'اسپیئرہیڈ' فارمیشن تھی، جس کے ذریعے آپریشن سندور کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا اور اس میں رافیل، مگ-29، سخوئی-30 اور جیگوار جیسے اہم لڑاکا طیارے شامل تھے جنہوں نے فضائیہ کی جنگی قوت اور کثیر مقصدی صلاحیت کو ظاہر کیا۔ بلاک-2 پریڈ کے بعد منعقد ہوا، جس میں فضائیہ کی اسٹریٹجک ایئر لفٹ، بحری اور فضائی بالادستی کی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا گیا۔

'ارجن' فارمیشن میں ایک سی-130 اور دو سی-295 ٹرانسپورٹ طیاروں نے حصہ لیا، اس کے بعد 'ورون' فارمیشن میں پی-8 آئی بحری گشتی طیارہ سخوئی-30 لڑاکا طیاروں کے ساتھ نظر آیا۔ اس بلاک کی سب سے بڑی کشش رافیل لڑاکا طیاروں کے چھ طیاروں پر مشتمل 'وجرانگ' ایروہیڈ فارمیشن تھی، جو ایک واحد رافیل کے عمودی چارلی مَینووَر کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی، جو درستگی اور اعلیٰ معیار کی علامت ہے۔ یومِ جمہوریہ کی پریڈ میں ہندوستانی فضائیہ کے مارچنگ دستے کی قیادت اسکواڈرن لیڈر جے کمار نے کی۔اسکواڈرن لیڈر نکیتا چودھری، فلائٹ لیفٹیننٹ پرکھر چندراکر اور فلائٹ لیفٹیننٹ دنیش ایس نے بھی اس میں شرکت کی۔ فضائیہ کے بینڈ کی قیادت سارجنٹ چارلس اینٹنی ڈینیئل نے کی۔ بینڈ نے پریڈ کے دوران 'ساؤنڈ بیریئر' دھن بجا کر پریڈ کی رہنمائی کی۔

 

Ads