Masarrat
Masarrat Urdu

دشمنوں کی مہم جوئی کا سخت جواب دیا جائیگا:ایران

Thumb

تہران، 25 جنوری (مسرت ڈاٹ کام) سپاہ پاسداران انقلاب کے کمانڈر نے کہا ہے کہ ہم اپنی طاقت کے عروج پر ہیں اور دشمنوں کی مہم جوئی کا سخت جواب دیا جائیگا۔

سپاہ پاسداران انقلاب کے کمانڈر احمد وحیدی نے کہا کہ دشمنوں نے ایک پیچیدہ اور طویل المدتی منصوبہ بنایا تھا اور خیال کیا تھا کہ ایران کو کمزور کر کے وہ اس مملکت الہی میں اپنی مذموم سازشوں کو عملی جامہ پہنا سکیں گے لیکن انہیں منہ کی کھانی پڑی ۔ یہ اطلاع سحر ٹی وی نے اپنی ویب سائٹ پر دی۔

 سپاہ پاسداران انقلاب کے کمانڈر کا کہنا تھا دشمنوں نے ایران کی مزاحمتی قوم اور محورِ مزاحمت کے خلاف ہر طرح کی مایوسیوں اور شکست کے بعد بارہ روزہ جنگ کا آغاز کیا - ایک ایسی جنگ جس کے بارے میں ان کا وہم تھا کہ وہ ہمیں گھٹنے ٹیکنے اور ہتھیار ڈالنے پر مجبور کر دیں گے لیکن انہیں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ۔

احمد وحیدی نے کہا کہ دشمن سازشیں کر رہے ہیں اور یہ ان کا خیام خال ہے کہ وہ ایرانی قوم کے جذبے اور ہمارے عوام کے پختہ ایمان کو کمزور کردیں گے ۔

 انہوں نے مزید کہا کہ دشمنوں نے ایک امریکی فتنہ تشکیل دیا جس میں ہمارے تقریباً دو ہزار پانچ سو بے گناہ عوام اور سیکیورٹی فورسز کے افراد شہید ہوئے۔

ان کا کہنا تھا امریکہ نے اپنے ناکام تجربے کو ایک بار پھر دہرایا اور یہ خیال کیا کہ بعض معاشی مسائل کی وجہ سے لوگ اسلام، ایران، انقلاب اور اپنے شہداء سے منہ موڑ چکے ہیں لیکن اسے دوبارہ شکست ہوئی۔

سپاہ پاسداران انقلاب کے کمانڈر احمد وحیدی نے مزید کہا کہ ایرانی عوام کو ایک بار پھر آزمایا گیا مگر ایرانی عوام نے قابل فخر استقامت دکھائی اور ایک بار پھر ثابت کردیا کہ یہ ملک اور نظام کبھی بھی ختم نہیں ہوگا ۔

Ads