بعد ازاں شیوم دوبے نے اسٹرائیک روٹیشن اور بروقت باؤنڈریز کے ذریعے دباؤ برقرار رکھا۔ ہندوستانی بلے بازوں نے مسلسل رفتار قائم رکھی اور 16ویں اوور میں ہی ہدف حاصل کر لیا۔ ایشان اور سوریہ کمار کے درمیان 48 گیندوں پر 122 رنز کی دھماکہ خیز شراکت قائم ہوئی، جبکہ سوریہ نے دوبے کے ساتھ 37 گیندوں پر ناقابلِ شکست 81 رنز جوڑے۔طویل عرصے کے بعد فارم میں واپسی کرتے ہوئے کپتان نے میچ وننگ اننگز کھیلی۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے زیک فاکس سب سے مہنگے ثابت ہوئے، جنہوں نے تین اوورز میں 67 رنز دیے، جو ٹی20 میں کسی بھی نیوزی لینڈ بالر کی جانب سے سب سے زیادہ رنز ہیں۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ 2018 میں بین وہیلر کے نام تھا، جنہوں نے آسٹریلیا کے خلاف 64 رنز دیے تھے۔اس میچ میں نیوزی لینڈ نے ہندوستان کے خلاف اپنا سب سے بڑا ٹی20 اسکور بھی بنایا، جو 2017 میں راجکوٹ میں بنائے گئے 196/2 سے زیادہ ہے۔ یہ بغیر کسی انفرادی نصف سنچری کے نیوزی لینڈ کا سب سے بڑا ٹی20 ٹوٹل بھی ہے۔
نیوزی لینڈ نے اننگز کا آغاز جارحانہ انداز میں کیا اور نصف اننگز تک 111/3 کے اسکور پر 220 کی جانب بڑھ رہی تھی، تاہم ڈرنکس بریک کے بعد ہندوستانی بالرز نے شاندار واپسی کی اور مہمان ٹیم کو 208 رنز تک محدود کر دیا۔ سینٹنر نے آخر میں 27 گیندوں پر 47 رنز کی اہم اننگز کھیل کر ٹیم کو 200 کے پار پہنچایا۔
ہندوستان کی جانب سے کلدیپ یادو نے 35 رنز دے کر دو وکٹیں حاصل کیں، جبکہ ہاردک پانڈیا، ہرشِت رانا، ورون چکرورتی اور شیوم دوبے نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
