اڈانی گروپ کی کمپنی اڈانی ڈیفنس اینڈ ایرو اسپیس اس مقصد کے لیے برازیل کی طیارہ ساز کمپنی ایمبریر کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کرنے والی ہے۔ اس کا اعلان یہاں راجیو گاندھی بھون، وزارت شہری ہوا بازی میں 27 جنوری کو کیا جائے گا۔
میڈیا بریفنگ کے لیے دونوں کمپنیوں کی طرف سے جاری کردہ مشترکہ دعوت نامہ میں کہا گیا ہے کہ یہ اعلان "ہندوستان کے 'میک ان انڈیا' کارگو ایئر کرافٹ کے سفر میں تاریخی پیشرفت ہے۔"
دعوت نامہ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ یہ اعلان "ایرو اسپیس میں ہندوستان کی خود انحصاری کے لیے اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔"
اس سے قبل میڈیا رپورٹس میں کہا گیا تھا کہ دونوں کمپنیوں نے ہندوستان میں کارگو طیاروں کی تیاری کے لیے مفاہمت نامے (ایم او یو) پر دستخط کیے ہیں۔ پہلے یہ توقع کی جا رہی تھی کہ یہ اعلان ونگز انڈیا 2026 میں کیا جائے گا، جو حیدرآباد میں 28 سے 31 جنوری تک منعقد ہونے والی ہے۔
