263 کے ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کے بلے باز افغان گیند بازوں کا مقابلہ نہ کر سکے اور ان کی پوری ٹیم 33.2 اوورز میں 124 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے جیول اینڈریو نے 70 گیندوں پر چار چوکے اور تین چھکے لگاتے ہوئے 57 رنوں کی اننگ کھیلی۔ اس کے علاوہ جیکیم پولارڈ 11 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ ویسٹ انڈیز کے بقیہ نو بلے باز ڈبل فیگر میں بھی نہیں پہنچ سکے۔
افغانستان کی جانب سے نورستانی عمرزئی (چار وکٹیں)، وحید اللہ زدران اور خاطر ستانکزئی نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں۔
اس سے قبل آج یہاں افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ خالد احمد زئی اور عثمان سادات کی اوپننگ جوڑی نے افغانستان کو اچھا آغاز فراہم کیااورپہلی وکٹ کے لیے 86 رنز جوڑے۔ یہ شراکت وٹل لاج نے 18ویں اوور میں خالد احمد زئی کو آؤٹ کر کے توڑی۔ خالد احمد زئی نے 45 گیندوں پر 88 رنز کی اننگز کھیلی جس میں دو چوکے اور دو چھکے شامل تھے۔
فیصل شنوزاد (4) اور عزیر اللہ نیازی 12 رنز بنانے کے بعد وٹیل لاج کی گیندپرآؤٹ ہوئے۔ عزیز اللہ میاخیل (21) رن بناکر آؤٹ ہوئے۔ جیکیم پولارڈ نے 50ویں اوور کی پہلی گیند پر محبوب خان کو آؤٹ کیا۔ محبوب خان نے 69 گیندوں میں 10 چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 86 رنز بنائے۔ افغانستان نے مقررہ 50 اوورز میں چھ وکٹوں پر 262 رنز بنائے۔
ویسٹ انڈیز کی جانب سے وٹیل لاج اور جیکیم پولارڈ نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔
