Masarrat
Masarrat Urdu

ایران میں احتجاجی مظاہرے، فوج کا

  • 12 Jan 2026
  • مسرت ڈیسک
  • دنیا
Thumb

تہران، 11 جنوری (مسرت ڈاٹ کام) ایرانی فوج نے کہا ہے کہ وہ "قومی مفادات، تزویراتی بنیادی ڈھانچے اور عوامی فنڈز" کے تحفظ کے ساتھ علاقے میں دشمن کی حرکت پر نظر رکھے گی۔ اس بیان کا پس منظر ایران کے متعدد شہروں میں احتجاجات اور بد امنی کے 14 ویں روز سے متعلق ہے۔

فوج نے دعویٰ کیا کہ دشمن "نئی سازش" کے تحت اسرائیل اور ایران کے نزدیک دہشت گرد قرار دی جانے والی تنظیموں کی مدد سے، شہری نظام اور سیکیورٹی کو نقصان پہنچانا چاہتا ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ وہی دشمن جو "12 روزہ جنگ" میں ایرانی عوام کا خون بہا چکا، اب جھوٹے الزامات کے ذریعے بدامنی پھیلانے کی کوشش کر رہا ہے۔

فوج نے عوام سے "قومی ہوشیاری" اور "یکجہتی" کی اپیل کی، اور کہا کہ وہ سپریم لیڈر علی خامنہ ای کی قیادت میں اور دیگر مسلح افواج کے تعاون سے علاقے کی نگرانی اور اہم اثاثوں کی حفاظت جاری رکھے گی۔

اسی دوران، مشرقی آذربائیجان کے پراسیکیوٹر موسى خلیل اللہی نے تبریز میں 220 ہتھیار ضبط کرنے اور 3 اسمگلروں کی گرفتاری کا اعلان کیا۔ ضبط شدہ ہتھیاروں میں 100 پستول اور 120 رائفلیں شامل تھیں، جو سرحدی راستوں سے چھپ کر داخل کی گئی تھیں۔ یہ افراد یہ ہتھیار دوسرے صوبوں میں تقسیم کرنا چاہتے تھے۔
یہ اقدامات اس وقت ہوئے جب ایران میں 28 دسمبر سے اقتصادی مشکلات کے خلاف احتجاجات جاری ہیں۔ انسانی حقوق کی تنظیم ہرانا کے مطابق اب تک 65 افراد ہلاک ہو چکے ہیں، جن میں 4 سکیورٹی اہل کار شامل ہیں۔ علاوہ ازیں 24 صوبوں کے 37 شہروں مین 2311 سے زیادہ افراد گرفتار ہو چکے ہیں۔

 

Ads