Masarrat
Masarrat Urdu

پاکستان انڈر 19 نے زمبابوے کو 9 وکٹوں سے ہرا کر سہ ملکی ون ڈے سیریز اپنے نام کی

Thumb

ہرارے،6 جنوری (مسرت ڈاٹ کام) پاکستان انڈر 19 ٹیم نے شاندار آل راؤنڈ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے زمبابوے کو فائنل میں 9 وکٹوں سے شکست دے کر سہ ملکی انڈر 19 ون ڈے سیریز جیت لی۔ فائنل میچ میں زمبابوے کی انڈر 19 ٹیم 45 اوورز میں 158 رن بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

ہدف کے تعاقب میں پاکستانی بیٹنگ لائن نے غیر معمولی اعتماد اور جارحانہ انداز کا مظاہرہ کیا۔

159 رنز کے ہدف کے جواب میں پاکستان نے صرف 16.2 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر میچ اپنے نام کر لیا۔ اوپنر سمیر منہاس نے فائنل میں فیصلہ کن کردار ادا کرتے ہوئے 114 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور ٹیم کو آسان فتح سے ہمکنار کیا۔ ان کے ساتھ محمد شایان 38 رنز جبکہ عثمان خان 2 رنز کے ساتھ ناٹ آوٹ رہے۔

زمبابوے کی جانب سے لیروئے چیوالا واحد بولر رہے جو ایک وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہو سکے۔

اس سے قبل پاکستان کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے زمبابوے کی ٹیم 158 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔ میچ کے آغاز میں پاکستانی تیزگیندباز عمر زیب نے شاندار گیندبازی کرتے ہوئے زمبابوے کے ٹاپ آرڈر کو بکھیر دیا اور محض 15 رنز پر آدھی ٹیم کو پویلین بھیج دیا۔

بعد ازاں مائیکل بلگناٹ نے 60 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی جبکہ ٹٹنڈا چیموگورو 28 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے، جن کی بدولت زمبابوے کی ٹیم کسی حد تک مجموعی اسکور 158 تک پہنچانے میں کامیاب ہوئی۔

پاکستان کی جانب سے عمر زیب نے 4 وکٹیں حاصل کیں، عبدالسبحان نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جبکہ محمد صیام، دانیال علی خان اور احمد حسین نے ایک ایک وکٹ اپنے نام کی۔

 

Ads