مدھیہ پردیش اسٹیٹ شوٹنگ اکیڈمی میں کھیلے گئے فائنل میں امیرہ ارشد اور ریلوے کی راج شری انل کمار کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہوا۔
امیرہ ارشد (گولڈ) نے 251.9 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی۔راج شری انل کمار (سلور) محض 0.1 پوائنٹ کے فرق سے پیچھے رہ گئیں (۔چھتیس گڑھ کی شوٹر پرانجو شری سومانی (برونز) نے 230.5 پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔ کوالیفیکیشن راؤنڈ میں ٹاپ کرنے والی پریرنا پدماکر آٹھویں نمبر پر رہیں، جبکہ معروف شوٹر تلوتما سین چوتھے اور ہریانہ کی رمیتا ساتویں نمبر پر رہیں۔
نئی دہلی کے ڈاکٹر کرنی سنگھ شوٹنگ رینج میں یوپی کے زہیر خان نے بہترین نشانہ بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 43 ہٹس کے ساتھ گولڈ میڈل جیتا۔
اتراکھنڈ کے کھلاڑی شپتھ بھردواج (سلور) نے 40 ہٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن پائی۔
اولمپین کینن چنائے 33 ہٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے۔ مردوں کے ٹریپ ٹیم مقابلے میں اتر پردیش نے مجموعی طور پر 345 اسکور کے ساتھ گولڈ میڈل جیتا، پنجاب نے سلور اور اتراکھنڈ نے برونز میڈل حاصل کیا۔
کرناٹک کی تلوتما سین کے لیے آج کا دن انتہائی یادگار رہا، انہوں نے دو گولڈ میڈلز اپنے نام کیے:
جونیئر ویمن فائنل 253.1 کے بہترین اسکور کے ساتھ گولڈ میڈل جیتا۔یوتھ ویمن فائنل 251.6 اسکور کے ساتھ اپنا دوسرا گولڈ میڈل حاصل کیا۔ اس ایونٹ میں امیرہ ارشد نے سلور اور اونتیکا شیلکے نے برونز میڈل جیتا۔ویمن ٹیم (10 میٹر ایئر رائفل) میں ہریانہ نے گولڈ، ریلوے نے سلور اور مدھیہ پردیش نے برونز میڈل جیتا۔جونیئر ویمن ٹیم میں ہریانہ پہلے، کرناٹک دوسرے اور گجرات تیسرے نمبر پر رہا۔یوتھ ویمن ٹیم میں کرناٹک نے گولڈ، ہریانہ نے سلور اور مدھیہ پردیش نے برونز میڈل حاصل کیا۔
