Masarrat
Masarrat Urdu

اراولی کے مسئلہ پر وزیر ماحولیات سے کانگریس کا سوال، اراولی رینج کی نئی تعریف کو تباہ کن قرار دیا

Thumb

نئی دہلی، 28 دسمبر (مسرت ڈاٹ کام) حکومت کی طرف سے اراولی رینج کی نئی تعریف پر جاری تنازعہ کے درمیان، کانگریس کے میڈیا سیل کے انچارج جے رام رمیش نے اتوار کے روز وزیر ماحولیات بھوپیندر یادو سے سوال کیا، اور دعویٰ کیا کہ اس اقدام سے اراولی بشمول کئی چھوٹی پہاڑیوں اور دیگر زمینی خدوخال کے ساتھ فطری تباہی ہوگی۔

مسٹر جے رام رمیش نے اتوار کے روز مسٹر بھوپیندر یادو کو لکھے گئے خط میں کہا کہ اراولی پہاڑیوں کی نئی تعریف کے بارے میں بڑے پیمانے پر خدشات فطری ہیں، کیونکہ یہ انہیں 100 میٹر یا اس سے زیادہ اونچائی والی پہاڑی تک محدود کرتی ہے۔ مسٹر جے رام رمیش نے پوچھا، "کیا یہ سچ نہیں ہے کہ اس نئی حد بندی سے بہت ساری چھوٹی پہاڑیاں اور دیگر زمینی ڈھانچے تباہ ہوں گے، اور چار ریاستوں میں پھیلے ہوئے پورے اراولی پہاڑی سلسلے اپنی جغرافیائی اور ماحولیاتی خصوصیات سے محروم ہو جائیں گے؟"

واضح رہے کہ کانگریس پارٹی اراولی کے مسئلے پر حکومت کو جارحانہ انداز میں نشانہ بنا رہی ہے، اور یوتھ کانگریس اراولی بچاؤ آندولن شروع کرے گی اور این ایس یو آئی جنوری کے پہلے ہفتے میں راجستھان سے دہلی تک سائیکل ریلی بھی نکالے گی۔

 

Ads