یہ مجسمہ نیتاجی سبھاش چندر بوس بین الاقوامی ہوائی اڈے سے تقریباً چار کلو میٹر جنوب میں وی آئی پی روڈ۔لیک ٹاؤن کراسنگ پر بگ بین کلاک ٹاور کے قریب نصب کیا گیا ہے۔ پرائیویٹ جیٹ کے ذریعے ہندوستان پہنچنے کے چند گھنٹوں بعد لیونل میسی نے حیات ہوٹل سے ریموٹ کنٹرول کے ذریعہ مجسمے کی نقاب کشائی کی۔ اس تقریب کے دوران انٹر میامی کے کئی کھلاڑی اور ہندی فلموں کے سپر اسٹار شاہ رخ خان موجود تھے۔
یہ مجسمہ 2022 کے فیفا ورلڈ کپ کی ٹرافی تھامے ہوئے میسی کی ایک تصویر کی عکاس ہے۔ فنکار منٹو پال نے اسے 40 دنوں میں تیار کیا ہے۔ اس مجسمے کے قیام کے لیے ذاتی طور پر پہل کرنے والے مغربی بنگال کے فائر بریگیڈ کے وزیر سوجیت بوس نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ دنیا میں کسی بھی فٹبالر کا سب سے بلند مجسمہ ہے۔
