Masarrat
Masarrat Urdu

اتوار کو کانگریس کی 'ووٹ چور گڈی چھوڑ' ریلی، تیاریاں مکمل

Thumb

نئی دہلی، 13 دسمبر (مسرت ڈاٹ کام) 'ووٹ چوری' کے خلاف اپنی مہم کے تحت، کانگریس پارٹی نے بروز اتوار، 14 اپریل کو یہاں رام لیلا میدان میں منعقد ہونے والی 'ووٹ چور گدی چھوڑ' میگا ریلی کے لیے تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔

دہلی پردیش کانگریس کے صدر دیویندر یادو نے ہفتہ کے روز ایک ویڈیو جاری کرکے کہا کہ ریلی کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ ریلی کے مقام، رام لیلا میدان سے جاری پیغام میں، مسٹر دیویندر یادو نے لوگوں سے بڑی تعداد میں ریلی میں شرکت کی اپیل کرتے ہوئے کہا، "میری اپیل ہے کہ اس ریلی میں شامل ہو کر 'ووٹ چوری' کے خلاف آواز بلند کریں اور کانگریس صدر ملک ارجن کھڑگے اور سابق صدر راہل گاندھی کے ہاتھوں کو مضبوط کریں۔"

اس سے قبل کانگریس کے میڈیا سیل کے سربراہ پون کھیڑا نے سوشل میڈیا پر لکھا، "جب 'ووٹ چوری' پکڑی گئی، تو چور گھبرا گیا اور اب مسائل کو ہٹانے کی کوشش کر رہا ہے۔ ووٹ چوری سے متعلق ہمارے سوالات واضح ہیں، جو کانگریس کے صدر ملک ارجن کھڑگے اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی مسلسل پوچھ رہے ہیں، لیکن اب تک ان کے جوابات نہیں مل رہے ہیں۔ اب 14 دسمبر کو دہلی کے رام لیلا میدان میں ووٹ چوری کے خلاف ریلی ہورہی ہے، میں آپ سب سے اپیل کرتا ہوں کہ ریلی میں آئیں، کیونکہ ہمیں 'ووٹ چوروں' کو بھاگنے نہیں دینا ہے۔

 

Ads