Masarrat
Masarrat Urdu

ہندوستان نے جنوبی افریقہ کو پہلے ٹی-20 میں 101 رن سے شکست دی

Thumb

کٹک، 9 دسمبر (مسرت ڈاٹ کام) ہندوستان نے جنوبی افریقہ کو پہلے ٹی-20 میں 101 رن سے شکست دی اور سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کی۔

ہندوستانی ٹیم نے اب تک نوویں موقع پر کسی ٹی-20 میچ میں 100 رن یا اس سے زیادہ کے فرق سے کامیابی حاصل کی ہے۔

منگل کے روز کٹک کے بارابتی اسٹیڈیم میں جنوبی افریقہ نے پہلے گیندبازی کا فیصلہ کیا۔ ہندوستان نے ہاردک پانڈیا کی نصف سنچری کی بدولت 6 وکٹوں کے نقصان پر 175 رنز بنائے۔ جواب میں مہمان ٹیم صرف 74 رن ہی بنا سکی۔ یہ ٹی-20 انٹرنیشنل میں جنوبی افریقہ کا سب سے کم اسکور ہے۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے بلے بازی میں ٹیم کے لیے ڈیوالڈ بریویز نے سب سے زیادہ 22 رنز بنائے۔ سات کھلاڑی 10 رن بھی نہ بنا سکے۔ ہندوستان کی جانب سے آرشدیپ سنگھ، جسپریت بمراہ، ورون چکرورتی اور اکشر پٹیل نے 2-2 وکٹیں حاصل کیں۔ ہاردک پانڈیا اور شیوَم دوبے کو 1-1 وکٹ ملی۔

176 رنز کے ہدف کا پیچھا کرنے اترنے والی جنوبی افریقہ کی شروعات اچھی نہیں رہی اور اس نے 16 کے اسکور پر اپنے دو وکٹیں گنوا دیں۔ کوئنٹن ڈی کوک (صفر) اور ٹرسٹن اسٹبز (14) کو آرشدیپ نے آؤٹ کیا۔ اس کے بعد ہندوستانی بالنگ کے سامنے جنوبی افریقہ کا کوئی بھی بلے باز زیادہ دیر تک ٹک نہیں سکا۔ ڈیوالڈ بریویز (22) نے جنوبی افریقہ کے لیے سب سے زیادہ رنز بنائے۔ کپتان ایڈن مارکرم (14) اور مارکو یانسن 12 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ جنوبی افریقہ کے سات بلے باز دہائی کے ہندسے تک بھی نہیں پہنچ سکے۔ 13ویں اوور کی تیسری گیند پر شیوَم دوبے نے لُوتھو سیپامالا (دو) کو آؤٹ کر کے 74 کے اسکور پر جنوبی افریقہ کی اننگز ختم کر دی۔اس سے قبل جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا۔ بلے بازی کے لیے اتری ٹیم انڈیا کی شروعات اچھی نہیں رہی اور 17 کے اسکور پر ہی دو وکٹیں گر گئیں۔ شبھمن گل (چار) اور کپتان سوریہ کمار یادو 12 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔ دونوں کو لنگی انگیڈی نے پویلین بھیجا۔ اس کے بعد تلک ورما اور ابھیشیک شرما نے اننگز کو سنبھالنے کی کوشش کی۔ دونوں ٹیم کا اسکور 48 تک لے گئے تھے کہ ابھیشیک شرما (17) کو لوتھو سپاملا نے آؤٹ کر کے بھارت کو تیسرا جھٹکا دیا۔ ابتدائی 10 اووروں میں پچ کی اضافی باؤنس اور سست روی کے باعث ہندوستانی بلے باز جنوبی افریقہ کے جارحانہ حملے کے سامنے کھل کر نہ کھیل سکے۔ اس کے بعد تلک ورما (26) اور اکشر پٹیل (23) بھی آؤٹ ہوگئے۔ شیوَم دوبے 11 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

شروع کے 10 اووروں میں بلے بازی بے حد مشکل تھی۔ اضافی باؤنس اور سست پچ نے بلے بازوں کے لیے کافی مشکلات کھڑی کیں۔ گرنے والی وکٹوں کے درمیان ہارڈک نے شاندار اننگز کھیل کر ہندوستان کو ایک قابلِ احترام اسکور تک پہنچا دیا۔ پچ اسپنرز کے لیے زیادہ سازگار نہیں ہے ایسے میں ہندوستان کو یہ میچ جیتنے کے لیے خاصی محنت کرنی پڑ سکتی ہے۔

ہندوستان نے مقررہ 20 اووروں میں ایک چیلنجنگ اسکور بنایا۔ ہاردک پانڈیا نے 28 گیندوں پر چھ چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے ناٹ آؤٹ 59 رنز بنائے۔ وہ روہت، سوریہ کمار اور کوہلی کے بعد 100 ٹی-20 میں چھکے لگانے والے چوتھے ہندوستانی بلے باز بن گئے ہیں۔ جیتیش شرما نو رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے لنگی انگیڈی نے تین وکٹیں حاصل کیں، لوتھو سپاملا نے دو وکٹیں لیں جبکہ ڈونوَن فریرا نے ایک وکٹ حاصل کی۔

Ads