دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کے کئی اہم مواقع ضائع ہوئے، جس کے بعد اسٹوکس نے صاف لفظوں میں کہا کہ ٹیم کو سیریز میں باقی رہنے کے لیے مزید جدوجہد کرنی ہوگی۔
میچ کے بعد اسٹوکس نے کہا"ہم اس میچ میں دباؤ کا مقابلہ نہیں کر پائے۔ بعض مرحلے ایسے آئے جہاں ہم کھیل کو قابو میں لا سکتے تھے، لیکن ہم نے مواقع ہاتھ سے جانے دیے۔
انہوں نے کہا کہ لائٹس کے نیچے پنک بال کے ساتھ فیلڈنگ میں کی گئی غلطیوں نے ٹیم کی واپسی کی کوششوں کو شدید نقصان پہنچایا۔ کیچ ڈراپ ہونے اور مواقع گنوانے کے باعث آسٹریلیا نے تیسرے دن اسکور 500 سے زائد تک پہنچا دیا۔اسٹوکس کا کہنا تھا"یہ بہت مایوس کن ہے۔ ہمیں ان لمحوں پر ذہنی طور پر بہتر سوچ کی ضرورت ہے اور جہاں ضروری ہو وہاں جوش اور جارحیت دکھانی ہوگی۔ ہمارے ڈریسنگ روم میں موجود کھلاڑی بہت قابل ہیں، لیکن ہمیں فیصلہ کن لمحات میں بہتر رویہ اپنانا ہوگا۔
