یہ ان کے ون ڈے کیریئر کی 53ویں اور مجموعی 83ویں بین الاقوامی سنچری ہے ایک ایسا ہندسہ جسے چھونے کا خواب بھی بہت کم بلے باز دیکھ پاتے ہیں۔
رائے پور میں ویراٹ کو دیکھ کر یوں لگ رہا تھا جیسے کوئی استاد صدیوں سے سجے ہوئے ساز پر وہی دھن چھیڑ رہا ہو جس میں اس کی سانسیں بھی شامل ہوں۔قدموں کا پیمانہ درست، جسم کے توازن میں شاعری اور شاٹ جیسے قلم کاغذ پر بغیر دقت پھسل جائے۔یہ اننگ ایک یاد دہانی تھی کہ کرکٹ میں کمال صرف طاقت کا نہیں، ذہن اور شخصیت کے توازن کا بھی کھیل ہے۔کوہلی اب ون ڈے کرکٹ میں مسلسل سنچریوں کی 11 مختلف اسٹریکیں رکھنے والے دنیا کے واحد کرکٹر ہیں۔ویراٹ اب چار مختلف بین الاقوامی ٹیموں کے خلاف سات یا اس سے زیادہ ون ڈے سنچریاں رکھنے والے صرف دوسرے کھلاڑی ہیں۔
10 — سری لنکا
9 —ویسٹ انڈیز
8 — آسٹریلیا
7 — جنوبی افریقہ
اس نایاب کلب میں ان کے ساتھ صرف سچن تندولکر موجود ہیں۔
