یہ اعلان بینک کے کارپوریٹ آفس میں ’بینکنگ آن چیمپئنز‘ تھیم کے تحت منعقد ایک تقریب میں کیا گیا۔ اس موقع پر ہرمن پریت کور کو پی این بی کی فریم شدہ جرسی، جس پر ان کا نام اور نمبر درج تھا، کے ساتھ ایک خصوصی کندہ شدہ پی این بی بیٹ بھی پیش کیا گیا۔
اس موقع پر سکریٹری ایم۔ ناگاراجو نے کہا، ہرمن پریت کور نے پہلی بار ویمنز کرکٹ ٹیم کو ورلڈ کپ جِتوایا ہے، جس سے ہندوستان کا نام روشن ہوا ہے اور لاکھوں نوجوانوں کو تحریک ملی ہے۔ جہاں تک پی این بی کا تعلق ہے، وہ شاندار کام کر رہے ہیں، خاص طور پر ایم ایس ایم ای مہم اور اس نئے میٹل کریڈٹ کارڈ کا اجراء ایلیٹ گروپ کے لیے ایک عمدہ اضافہ ہے۔
انہوں نے آئی آئی بی ایکس پر گولڈ بلین آن لائن ٹریڈنگ کے لیے پی این بی کی شمولیت پر بھی خوشی ظاہر کی۔
ہندوستانی خواتین کرکٹ ٹیم کی کپتان ہرمن پریت کور نے کہا، واقعی بہت اچھا محسوس ہو رہا ہے۔ میں 18 سال کی عمر سے پی این بی کی کسٹمر ہوں اور میرا پہلا بینک اکاؤنٹ پی این بی موگا برانچ میں تھا۔ آج یہاں بینک کی برانڈ ایمبیسیڈر کے طور پر کھڑے ہونا میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔ پی این بی نے ہندوستانیوں کی کئی نسلوں کی مالی امیدوں کو پورا کرنے میں مدد کی ہے اور عوام، خصوصاً خواتین اور نوجوان ٹیلنٹ کو مضبوط بنانے کا اس کا عزم میرے دل کو چھوتا ہے۔ میں پورے ہندوستان میں مزید چیمپئنز کو متاثر کرنے کے لیے مل کر کام کرنے کی منتظر ہوں۔ میں پی این بی میٹل کریڈٹ کارڈ 'لکسورا' کی پہلی کسٹمر بن کر بھی خوش ہوں۔
