عدالت نے کرانتی عرف پریانش سنگھ، رو جوت کور اور گرکیرت کور کو تین دن کی پولیس ریمانڈ پر بھیج دیا۔ چوتھی ملزمہ عائشہ وافیاتھ مدھاتھ کو عدالتی حراست میں بھیجا گیا۔ معاملے کی تفتیش جاری ہے۔
پولیس نے بھارتیہ نیائے سنہیتا (بی این ایس) کی مختلف دفعات کے تحت دو ایف آئی آر درج کی ہیں۔ اس واقعے میں ’دہلی کوآرڈینیشن کمیٹی فار کلین ایئر‘ کے بینر تلے بی ایس سی ای ایم اور دیگر تنظیموں سے وابستہ مظاہرین کے ایک گروپ نے مبینہ طور پر پولیس اہلکاروں کے ساتھ جھڑپ کی تھی۔ مظاہرین نے مبینہ طور پر نکسل حمایت والے نعرے بھی لگائے تھے۔
دہلی پولیس نے چار مظاہرین—کرانتی گروور، گرکیرت، روجوت اور عائشہ—کی 10 دن کی حراست کا مطالبہ کیا تھا۔
پولیس نے مظاہرین پر ’ملک مخالف‘ نعرے لگانے اور کالعدم ’ریڈیکل اسٹوڈنٹس یونین‘ (آر ایس یو) سے مبینہ تعلق رکھنے کا الزام بھی عائد کیا ہے۔
