Masarrat
Masarrat Urdu

بالی ووڈ ہی مین دھرمیندر کا انتقال

Thumb

ممبئی، 24 نومبر(مسرت ڈاٹ کام) بالی ووڈ کے ’ہی مین‘ دھرمیندر کا آج انتقال ہوگیا۔ وہ 89 برس کے تھے۔

دھرمیندر نے 89 سال کی عمر میں اپنے جوہو واقع رہائش گاہ پر آخری سانس لی۔ وہ طویل عرصے سے بیمار تھے۔ 12 نومبر کو گھروالوں کی درخواست پر انہیں بریچ کینڈی اسپتال سے چھٹی دلائی گئی تھی۔ اس کے بعد سے گھر پر ہی ان کا علاج چل رہا تھا۔

کرن جوہر نے دھرمیندر کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے اپنے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔

کرن جوہر نے لکھا ’’یہ ایک دور کا خاتمہ ہے، ایک عظیم میگا اسٹار، مرکزی دھارے کے سنیما کے سچے ہیرو کی پہچان، بہت خوبصورت اور پُر وقار اسکرین پریزنس ہندوستانی سنیما کے ایک سچے لیجنڈ تھے۔ سنیما کی تاریخ میں ان کا نام ہمیشہ جگمگاتا رہے گا۔

اس سے بڑھ کر وہ نہایت اعلیٰ انسان تھے۔ ہماری انڈسٹری میں ہر کوئی ان سے بے پناہ محبت کرتا تھا۔ ان کے دل میں ہر ایک کے لیے صرف محبت اور مثبت سوچ تھی۔ ان کے آشیرواد، ان کی شفقت کی کمی بیان کرنا ناممکن ہے۔ آج ہماری انڈسٹری میں ایسا خلا پیدا ہو گیا ہے جسے کوئی کبھی پُر نہیں کر سکے گا۔

دھرمیندر کی پیدائش پنجاب کے پھگواڑا میں 8 دسمبر 1935 کو ہوئی تھی۔ انہوں نے 1960 میں ریلیز ہوئی فلم دل بھی تیرا ہم بھی تیرے سے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کیا تھا۔

دھرمیندر نے اپنے چھ دہائیوں پر مشتمل سفر میں 250 سے زائد فلموں میں کام کیا۔

 

Ads