Masarrat
Masarrat Urdu

اسپائس جیٹ کے بیڑے میں مزید پانچ بوئنگ 737 طیارے شامل ہوئے

Thumb

نئی دہلی، 13 نومبر (مسرت ڈاٹ کام) کفایتی ایئر لائن اسپائس جیٹ کے بیڑے میں مزید پانچ بوئنگ 737 طیارے شامل کیے گئے ہیں۔

ایئر لائنس نے جمعرات کو ایک پریس ریلیز میں کہا کہ ان پانچ طیاروں میں ایک بوئنگ 737 میکس طیارہ بھی ہے۔ اس کے ساتھ اب اس کے بیڑے میں طیاروں کی تعداد 35 ہو گئی ہے۔

کمپنی نے گذشتہ ایک ماہ سے کچھ زیادہ وقت میں اپنے بیڑے میں 15 طیارے شامل کیے ہیں۔ ان میں سے 14 اس نے ڈمپ لیز پر حاصل کیے گئے ہیں، جن میں دو 737 میکس طیارے بھی شامل ہیں۔ مزید برآں، گراؤنڈ کیے گئے طیارے میں سے ایک کی مرمت کر کے اسے دوبارہ بیڑے میں شامل کر لیا گیا ہے۔

کمپنی نے کہا کہ 30 ستمبر کو وہ روزانہ 100 پروازیں چلا رہی تھی، جب کہ ان نئے طیاروں کی آمد کے بعد اب وہ روزانہ 176 پروازیں چلا رہی ہے۔

اسپائس جیٹ کے چیف بزنس آفیسر ڈیبوجو مہارشی نے کہا، "اسپائس جیٹ کی موجودہ توسیع مارکیٹ میں مضبوط مانگ اور اسے پورا کرنے کے لیے ہماری تیاری کی عکاسی کرتی ہے۔ ہم نہ صرف اپنی رسائی کو بڑھا رہے ہیں بلکہ لاکھوں مسافروں کو قابل اعتماد، سستی اور آسان ہوائی سفر فراہم کرنے کے اپنے عزم کا اعادہ بھی کر رہے ہیں۔"

 

Ads