بھوٹان کے دو روزہ دورے پر آئے مسٹر مودی نے گلوبل پیس فیسٹیول میں اپنے خطاب کا آغاز کرتے ہوئے دھماکے میں ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا اور کہا کہ پوری قوم بحران کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس خوفناک دھماکے کی سازش کرنے اور اس کے لیے ذمہ دارافراد کو بخشا نہیں جائے گا۔
وزیر اعظم نے کہا، "میں آج یہاں بہت بھاری دل کے ساتھ آیا ہوں۔ کل شام دہلی میں پیش آنے والے خوفناک واقعے سے ہر کوئی غمزدہ ہے، میں متاثرہ خاندانوں کے غم کو سمجھتا ہوں، آج پوری قوم ان کے ساتھ کھڑی ہے، میں کل رات اس واقعے کی تحقیقات کرنے والی تمام ایجنسیوں سے رابطے میں تھا۔ ہماری ایجنسیاں اس سازش کی تہہ تک پہنچیں گی۔ اس سازش کے پیچھے جو بھی ملوث ہے انہیں بخشا نہیں جائے گا۔"
قابل ذکر ہے کہ پیر کی شام لال قلعہ کے قریب ایک کار میں ہونے والے دھماکے میں 9 افراد ہلاک اور 20 کے قریب زخمی ہو گئے ہیں۔
