Masarrat
Masarrat Urdu

عالمی طاقتوں کو دھونس دھمکی چھوڑ کر تعاون کی حکمت عملی اختیار کرنی ہوگی، ایران

Thumb

تہران، 10 نومبر  (مسرت ڈاٹ کام) ایرانی نائب وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ایران کبھی مذاکرات سے نہیں بھاگا، عالمی طاقتوں کو دھونس دھمکی کی عادت ترک کرنی ہوگی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی نائب وزیر خارجہ اور مرکز برائے سیاسی و بین الاقوامی مطالعات کے سربراہ سعید خطیب‌زاده نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کو اپنی نیک نیتی ثابت کرنے کی ضرورت نہیں کیونکہ وہ کبھی بھی سفارت کاری سے پیچھے نہیں ہٹا۔

تفصیلات کے مطابق، جاپان میں ساساکاوا پیس فاؤنڈیشن کی ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جون میں ایران کے خلاف بلاجواز جنگ اور اسرائیلی جارحیت کو عالمی برادری نظرانداز نہ کرے، کیونکہ یہ اقدامات امریکہ کے ساتھ ہم آہنگی سے اور مذاکرات کے دوران کیے گئے، جو کہ سفارت کاری کے نام پر دھوکہ تھا۔

خطیب‌زاده نے کہا کہ ایران کے دشمن جنگ میں حاصل نہ ہونے والے اہداف کو سیاسی طریقوں سے حاصل نہیں کرسکتے۔ ایران کی دفاعی طاقت اور عوامی اتحاد نے دشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنادیا۔

انہوں نے بیرونی طاقتوں کے دباؤ اور دھمکیوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ سید علی خامنہ‌ای نے وہ اصول واضح کر دیے ہیں جن کے تحت ایران کبھی دشمنوں کے سامنے سر نہیں جھکائے گا۔ ہم نے کبھی سفارت کاری سے منہ نہیں موڑا، اور ہمیں اپنی نیت ثابت کرنے کی ضرورت نہیں۔

 وزیر خارجہ نے برطانیہ، فرانس اور جرمنی کی جانب سے اسنیپ بیک میکانزم کو فعال کرنے کو قانونی، سیاسی اور اسٹریٹجک لحاظ سے سنگین غلطی قرار دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ عالمی حکومتوں کو بین الاقوامی تعلقات میں بالادستی اور دھونس کے کلچر کو ختم کرنے کے لیے کثیرالملکی تعاون کو فروغ دینا ہوگا۔

Ads